سرگودھا: وکیل کی بدتمیزی اور گالی گلوچ کیخلاف ججز کا احتجاج، توہین عدالت کانوٹس جاری
سرگودھا (نامہ نگار) موکل کو سزا سنائے جانے پر وکیل کی فیملی کورٹ کے جج سے بدتمیزی اور گالی گلوچ، ججز کا بھرپور احتجاج، توہین عدالت کا نوٹس جاری، وکیل کو جرمانہ کی سزا، تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ سرگودھا میں شوہر کے خرچ نہ دینے پر کیس زیر سماعت تھا جس پر جج نے شوہر کو جیل بھجوانے کا حکم دیا تو اس کے وکیل راشد مشتاق سیخ پا ہوگئے، وکلاء گردی کا مظاہرہ کرتے بدتمیزی پر اتر آئے، اس موقع پر وکیل نے فیملی کورٹ کے جج کو گالیاں بھی دیں، وکیل کی بدتمیزی اور گالی گلوچ پر سرگودھا میں کام کرنے والے ججز سراپا احتجاج بن گئے، وکلاء گردی اور ہنگامہ آرائی پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، اس کیفیت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے فوری ایکشن لیا، وکیل کو 200روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر وکیل راشد مشتاق کو ایک دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔