متحدہ میں بہت دراڑیں پڑچکیں‘ گروپنگ کا عوام پر اثر نہیں پڑے گا: خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے ایم کیو ایم کے درمیان گروپنگ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب پارٹی ٹوٹتی ہے تو اس میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم ایم کیو ایم میں سامنے آنے والی گروپنگ کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتے، سندھ کے عوام کے اپنے فیصلے ہیں۔