شاہ عبداللہ‘ شاہد خاقان ملاقات‘ پاکستان‘ اردن میں شہری دفاع‘ تعمیرات کے معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اردن کے شاہ عبداللہ نے ملاقات کی دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔ پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ تجارتی حجم 75 ملین ڈالر ہے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان شہری دفاع، تعمیرات کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ قبل ازیں اردن کے شاہ عبداﷲ ثانی صدر ممنون حسین کی دعوت پر سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نور خان ائر بیس پر ان کا استقبال صدر مملکت نے کیا ‘ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
شاہ عبداﷲ دوم/ آمد