عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سگریٹ پیداوار میں 92 فیصد اضافہ پر اظہار تشویش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے وفد نے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق سگریٹ کی پیداوار 92 فیصد بڑھی ہے۔ سگریٹ پر ٹیکسوں سے حاصل ریونیو میں صرف 11 فیصد اضافہ ہوا۔ سگریٹ سستے ہوتے ہی پاکستان میں تمباکو نوشی میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔ عالمی اداروں سے معاہدے کے تحت سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ اور سگریٹ کی پیداوار میں کمی کریں۔