زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے 13 فروری کو طلب کر لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لیے درخواست پرسماعت اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 13فروری کو طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا۔ زیادتی اور پورنو گرافی میں سزا یافتہ مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے ننھے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روزاضافہ ہو رہا ہے۔