ایف بی آر گریڈ 20 کے 4 افسروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 4 افسروں نے نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر عبدالباسط چوہدری نے چیف ایف بی آر کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر سید حامد علی نے چیف ایف بی آر کی ذمہ داریاں چھوڑ دیں۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کلیکٹر ایم سی سی فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا۔ احمد رضا خان نے کلیکٹر ایڈجوڈیکشن لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایف بی آر کے گریڈ 19 کے 10 افسروں کو سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کردیا گیا۔