بچوں کے تحفظ سے متعلق سینٹ سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس کورم کے باعث نہ ہوسکا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بچوں کے تحفظ پر سینٹ کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکا ۔ اجلاس کے ایجنڈے پر بچوں سے جبری مشقت ، قصور ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان دیگر سانحات شامل تھے ۔ 25 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں صرف 3 ارکان شریک تھے چیئرمین کمیٹی نے ارکان کے نہ آنے پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کو آگاہ کر دیا ۔ آئندہ اجلاس 14 فروری کو ہو گا ۔ چیئرمین کمیٹی میر کبیر خان ، سینیٹر سحر کامران اور پرویز رشید نے اجلاس میں شرکت کی نصف گھنٹے تک کورم پورا ہونے کا انتظار کیا گیا ۔ بعد ازاں قواعد کے تحت کورم نہ ہونے پر مجلس قائمہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔