متحدہ میں اختلافات کا سندھ کے عوام پر اثر نہیں پڑے گا: خورشید شاہ
اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم اس کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب پارٹی ٹوٹتی ہے تو اس میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم ایم کیو ایم میں سامنے آنے والی گروپنگ کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ایم کیو ایم کے درمیان گروپنگ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتے، سندھ کے عوام کے اپنے فیصلے ہیں۔
خورشید شاہ