جامعہ زکریا کو دنیا کی پہلی ساڑھے3 سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا: ترجمان
ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایجنسی نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کو ایشیا کی ساڑھے تین سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق پاکستان میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کا پانچواں جبکہ جنرل یونیورسٹیوں میں جامعہ زکریا دوسری پوزیشن پر ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے اساتذہ, ریسرچرز اور طلباءکو مبارکباد پیش کی ہے۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کی یہ رینکنگ بہترین ٹیم اور محنتی اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ترجمان