حکومت پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو اسلامی جہاد قرار دے: سہیل احمد
ملتان (سپیشل رپورٹر) جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتما م عشرہ یکجہتی کشمیر کی تقریبات جاری ہیں ، مختلف مقامات پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے تحریک آزادی کے حوالے سے ملٹی میڈیا ڈاکومنٹریزدکھائی جا رہی ہیں ۔رشید آباد، چوک کمھاراں،گھنٹہ گھر چوک ،چوک کچہری،نوا ں شہر چوک، ڈبل پھاٹک ،بوہڑ گیٹ ،حرم گیٹ ،خونی برج،14نمبر چونگی،وہاڑی چوک،شاہ رکن عالم،گلشن مارکیٹ،6نمبر چونگی،قاسمپورکالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کارکنان کی جانب سے ملٹی میڈیا ڈاکومنٹریز اور مختلف پروگرام ہو رہے ہیں ۔ جماعة الدعوةملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمد نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی اور تیس کروڑ مظلوم مسلمانوں کا ضامن ہو گا، کشمیر کی آزادی پاکستان کی ترقی اور آزادی ہے، کشمیر کی تحریک آزادی دبانے کیلئے مودی اسرائیلی وزیر اعظم سے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انڈیا کے پاکستان میں جو منصوبے ناکام ہو گئے اس کیلئے مددمانگی جارہی ہے۔ مودی کشمیر میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔کشمیر میں مظالم اور بھارتی آبی دہشت گردی کو دنیا بھر میں اٹھا نا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام،افواج سی پیک کی محافظ ہیں۔حکومت کشمیر میں جاری جہاد کو اسلامی قرار دے ،یہ حق کی جدوجہد اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے تا کہ دنیا کو پیغام ملے کہ پاکستان میں ایمان والے بستے ہیں،کشمیری شہداءکے تابوت پاکستان کے اسلامی جھنڈے میں لپیٹ کر سپرد خاک کئے جارہے ہیں۔
سہیل احمد