فیروزوالا: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
فیروزوالا ( نامہ نگار ) لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار توصیف نوجوان جاںبحق ہوگیا، لاہور روڈ پر ملک پور سٹاپ کے قریب کار اور رکشہ کے درمیان تصادم میں رکشہ سوار دو عورتوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،