فیروزوالا ، رائیونڈ میں پولیس یونیفارم میں ڈاکے ، شہری مال و زر سے محروم
فیروزوالا + رائیونڈ( نامہ نگاران )جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے ملائیشیا سے آنے والی خاتون اسکے سسر کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو نقدی، زیورات، لاکھوں روپے مالیت کے چھین کر لے گئے ، ڈاکوئوں نے بھویٹواں کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد عمران اسکی دو بہنوں کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو نقدی، زیورات چھین کرفرار ہوگئے ڈاکوئوں نے عبدالرحمن سے نقدی، موبائل موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ، ڈاکو نے اکبر علی اور وقاص سے نقدی ، موبائل چھین کر لے گئے ، کالاشاہ کاکو میں چوروں نے فیکٹری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت مال چوری کر فرار ہوگئے ، علاوہ ازیں رائیونڈ میں دو دن سے مسلسل ڈاکوسڑک پر کئی کئی گھنٹے ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے رہے گزشتہ رات 14 ڈاکوئوں نے جیا لگا روڈ پر درخت کاٹ کر سڑک بلاک کرکے درجنوں افراد کو لوٹ لیا ، متاثرہ افراد نے بتایا کہ دو ڈاکوئوں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی انہوں نے عورتوںسے طلائی زیورات چھینتے ہوئے تشدد بھی کیا،ڈاکوئوں نے رائیونڈ میں دن دیہاڑے اخوت ویلفیئر ادارے سے گن پوائنٹ پر 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، تمام متاثرہ افراد نے تھانہ سٹی رائیونڈ میں درخواستیں دی ہیں اہلیان علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی گھنٹے رابطہ سڑکیں بلاک رہی ہیں۔