آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ
لاہور (نامہ نگار)شہر میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہو گیا ہے۔ ڈیفنس اے کے علاقہ فیز تھری زیڈبلاک میں واقع نجی بینک میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اُٹھی۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ریکارڈ جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ آبپارہ ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابوپالیا ہے۔