چک امرو: بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ گیا
چک امرو ( نامہ نگار) بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری موت و حیات میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی جارحیت سے شدید زخمی ہونے والا سرحدی گائوں کرول کا رہائشی سردار ولد صادق کئی ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والا موضع کرول ننگل کا رہائشی سردار علی ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ میں زیر علاج رہا، شہید کو اسکے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
دم توڑ گیا