اے پی این ایس کا احمد جما ل میر کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت
کراچی ( وقائع نگار) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے میسرز پر اسٹیج کمیونیکیشن ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد جمال میر کی والدہ محترمہ ساجدہ اقبال میر کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر و جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اے پی این ایس