ملک کے لئے مر نے کا نہیں سب کچھ لٹا نے کاجذبہ رکھتے ہیں ،ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ،مودی کی مذہب دشمن پالیسیاں بھارت کی تباہ حالی کا سبب بن رہی ہیں ، خطے میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کے امریکہ اور افغانستان معاون ہیں ،پاکستان کے عوام ملک کے لئے صرف مرنے کا نہیں سب کچھ لٹا دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ،پاکستان سنی تحریک ملک کی سلامتی وتحفظ کےلئے کسی طور پیچھے نہیں رہے گی ،ملکی سلامتی کے لئے شہادت پانا ہمارے لئے باعث فخر ہوگا ،پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو سرحدوں پر ملکی سلامتی کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں ،کرپشن ،اقرباءپروری ،عوام دشمن پالیسیاں ملک کو کھوکھلا کررہی ہیں ،عدلیہ مخالف تحریک چلانے والے اداروں سے ٹکراﺅ کی سیاست کررہے ہیں ،جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو اداروں سے ٹکراﺅ کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے انشاءاللہ ناکام ونامراد ہونگے ،ذلت ورسوائی ان کا مقدر ہوگی ۔
ثروت قادری