ایم کیو ایم کے اندرونی اختلافات پربلاول بھٹو کا طنزیہ ٹویٹ
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایم کیوایم کے اندرونی اختلافات پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بول پڑے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ کراچی میں بسنت وقت سے پہلے آگئی۔ہیش ٹیگ میں ’’آئی ٹولڈیوسو‘‘لکھ کر بلاول نے واضح کیا کہ میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا ایم کیوایم کا بوکاٹا جلد ہو جائے گا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے درمیان گروپنگ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب پارٹی ٹوٹتی ہے تو اس میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم ایم کیو ایم میں سامنے آنے والی گروپنگ کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتے، سندھ کے عوام کے اپنے فیصلے ہیں۔
بلاول / ایم کیو ایم