سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال
کراچی(کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کے روز بحال کردی جائیگی ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک اڑتالیس گھنٹے کیلئے معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔