حکومتی ادارے اور کارپوریشن قرض لینے میں سرفہرست
کراچی(کامرس رپورٹر)حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے قرض لینے میں حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنوری کے آخری ہفتے میں 40 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے لیے، وفاقی حکومت نے اس دوران 28 ارب روپے قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے کے دوران حکومت نے پرانے قرضے واپس کرنے کے لیے مرکزی بینک سے 28 ارب 22 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا۔جس کے بعد رواں مالی سال کے دوران مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 9 کھرب 28 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ روپے ہو گیاجبکہ ہفتے کے دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے مجموعی طور پر بینکوں سے 40 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے، جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے 45 فیصد زیادہ ہیں۔رواں مالی سال کے دوران اب تک حکومتی ادارے اور کارپوریشنیں بینکوں سے مجموعی طور پر 115 ارب 58 کروڑ روپے قرض لے چکی ہیں۔