آئے دن کی اذیت سے نجات دلائی جائے
اس وقت پورے کراچی میں سب سے بڑامسئلہ ٹریفک جام ہے خاص طور پرکورنگی 1نمبر سے لانڈھی 5نمبر تک بری طرح ٹریفک جام رہتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ دکانداوں نے فٹ پاتھ کے آگے بھی جگہ گھیررکھی ہے جو مبینہ طور پر روز کے ٹھیلے والے 100 روپے کرایہ دیتے ہیں اور وہ دھاندلی سے اپناٹھیلا کھڑا کردیتے ہیں جس کی وجہ ٹریفک جام ہوجاتاہے ‘ آگے جب بڑی گاڑیاں پھنس جاتی ہیںتو پیچھے ٹریفک جام ہوجاتا ہے کئی دفعہ تو ایمبولینس کا مسلسل ہارن بجتارہتا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیںہوتی کچھ عرصے پہلے پولیس موبائیل بھی وہاں موجود ہوتی تھی لیکن کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی یہ آئے دن کامعمول ہے جب لوگ دفتر وں سے گھر آتے ہیں تواس اذیت کاسامناکرنا پڑتا ہے جس سے عوام پریشان ہےں اس سے پہلے بھی کئی بار گورنر ‘ وزیر اعلیٰ اورحکومت سندھ کومطلع کیا لیکن اس تین ماہ میں کوئی کارروائی عمل میں نہیںآئی ۔ جب تک دکانداروں کے سامنے سے ٹھیلے والوںکو نہیں ہٹایاجائے گا اس وقت تک صورتحال یہی رہے گی میں متعلقہ حکام سے ایک بارپھر گزارش کرتا ہوں اس اذیت سے عوام کو چھٹکارہ دلائےں ‘ امید ہے عوام کا اس تکلیف کا احساس کرتے ہوئے کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔( زاہد لودھی ۔ کراچی )