عوام کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے:غلام مرتضیٰ بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ طویل فہرست ہے ان خدمات کی جو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں نظر آرہے ہیں ، آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف ہے ‘ پیپلز پارٹی نمودنمائش اور دکھاوے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کی تختیوں کا افتتاح نہیں کرتے بلکہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتے ہیں، چیئرمین پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں ایک ایسا ماڈل معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق اور بنیادی سہولیات میسر ہوں،عوام کی خدمت ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعلیمات اور وژن کو مکمل کرنے کیلئے ہر حد تک کوششیں جاری رکھی جائے گی ۔