آرٹس کونسل کے تحت آئندہ ماہ قومی ثقافتی کانفرنس ہو گی
کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ مارچ میں قومی ثقافتی کانفرنس ہو گی جس میں ملک کی پہلی کلچر پالیسی ترتیب دی جائے گی جو 70 برس سے نہیں بن سکی‘ کانفرنس میں وفاقی علاقوں سمیت چاروں صوبوں اور کشمیر و گلگت بلتستان کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک ورثہ کے تعاون سے ڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب ’’فوک ہیرٹیج آف پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔