نادرا شناختی کارڈ کی فراہمی میں بلاجواز رکاوٹیں نہ ڈالے ، حافظ نعیم
کراچی (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیرصدارت ادارہ نور حق میں امراء اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران نے بھی شر کت کی ۔اجلاس میں نادرا کی نا اہلی و ناقص کار کردگی اور شہریوں کو پریشان اور تنگ کر نے اور قومی شناختی کارڈ کے حصول میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر نے کے خلاف منگل 20فروری کو ڈی جی نادرا آفس امیر خسرو روڈ ، نزد کارساز پر احتجاجی دھر نے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نادرا نے قومی شناختی کارڈز کی فراہمی میں شہریوں کو تنگ کر نے ،بلا جواز رکاوٹیں پیدا کر نے اور بالخصوص