پانچ سالوں میں 1لاکھ 47ہزار 670ایکڑ ناقابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے:سیکرٹری زراعت
سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں 2015-12تا2011-12میں 1لاکھ 47ہزار 670ایکڑ ناقابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔ پنجاب کا کل زیر کاشت رقبہ 3کروڑ 9لاکھ 78ہزار 518ایکڑ ہے اور اور مزید 38لاکھ 82ہزار 615ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے اور پنجاب71لاکھ 77ہزار 667ایکڑ ناقابل کاشت ہے۔ محکمہ زراعت کے فیلڈ ونگ کو سال 2016-17میں 50ہزار ایکڑ ناقابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ محکمہ کے ملازمین کی محنت اور بہترین منصوبہ بندی کی بدولت گزشتہ پانچ سالوں 2015-16تا2011-12میں 1لاکھ 47ہزار 670ایکڑ ناقابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔ علازہ ازیں ایک پراجیکٹ (یو این ڈی پی 2007-12) کے دوران پنجاب میں 1لاکھ 71ہزار تھور زدہ رقبے کو آباد کیا گیا۔ محکمہ انہار نے حکومت پنجاب کی دی گئی معلومات کے مطابق 2016-17تا 2017-18اے ڈی پی میں صفائی کے لئے 2ارب روپے اور نکاسی سسٹم کی توسیع کے لئے 1ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے ذریعے 1لاکھ 88ہزار ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جارہا ہے۔