کراچی میں تیسرے روز بھی نرسوں کا دھرنا جاری رہا ، مظاہرین نے گورنر ہائوس کا گھیرائو کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ساتھ ہی ایمرجنسی میں کام بھی بند کر دیا جائے گا ۔سندھ بھر کی نرسیں مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں ۔ کراچی پریس کلب کے باہر تین روز سے جاری دھرنا زور پکڑنے لگا ۔ بہتر گھنٹوں کا الٹی میٹم پورا ہونے پر نرسز نے حکومت کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی ۔ مظاہرین کے مطابق الائونس میں اضافہ اور دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے توگورنرہائوس کا گھیرائو کرینگے ۔ اب تک تو شدید زخمی اور شدید بیمار مریضوں کو نرسوں کی خدمات حاصل تھیں مگر دوپہر کے بعد آئی سی یو اور ایمرجنسی میں بھی بند کام ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے پہلے روز ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور دوسرے روز سپیشل سیکرٹری مذاکرات کیلئے پہنچے تھے مگر نرسوں نے انکار کر دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024