بگ تھری کا فارمولا جوئے اور پیسے کا کھیل ہے

Feb 09, 2014

نواز رضا۔۔۔پارلیمنٹ کی دائری

  بالآخر بگ تھری والے جیت گئے۔ میرے نزدیک بگ تھری کی جیت دراصل کرکٹ کی ہار ہے کیونکہ تین ممالک آسٹریلیا انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ پر اجارہ داری آئی سی سی کے خاتمے کی شروعات ہے ۔ دراصل بگ تھری کے فارمولا میں کرکٹ کم اور پیسے کی اجارہ داری زیادہ ہے ۔ حال ہی میں بھارت کو دنیا کی آٹھویں نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ نے ناکوں چنے چبوا دئیے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں سے 4 میچ نیوزی لینڈ جیت گیا جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو  ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں ذلت آمیز شکستیں دی ہیں۔ اتنی بری کارکردگی کے باوجود انگلینڈ بھارت کا بگ تھری میں آنا دراصل پوری دنیائے کرکٹ کو کنٹرول کرنے کے مترادف ہے جو کرکٹ جیسے شرفاء کے کھیل پر ڈاکہ ہے ۔ میرے نزدیک بگ تھری کا فارمولا پیسے کا کھیل ہے اور چونکہ بھارت میں کرکٹ پر پوری دنیا میں سب سے زیادہ جوا کھیلا جاتا ہے اور بگ تھری کا فارمولا جوئے سے پیسہ کمانا بھی ہے اور جواری کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنا بھی بگ تھری کی ذمہ داری ہو گی۔ قربان جاؤں پاکستان نے ان بدمعاشوں کے خلاف اصولی سٹینڈلیا ہے پوری قوم پاکستان ایک اصولی سٹینڈ کو سلام پیش کرتی ہے ۔ دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ سے شاید پاکستان پوری تیاری نہیں کر سکا۔ ایک بات کبھی نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستانی کرکٹ کے بغیر دنیا کی کرکٹ نامکمل ہے ۔ بھارت جو مرضی کر لے، وہ پاکستان کی کرکٹ ختم نہیں کر سکتا۔ اچھی  ٹیم کے خلاف کھیلنا پوری دنیائے کرکٹ کی خواہش ہوتی ہے ‘ پاکستانی کرکٹ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان کے بغیر دنیائے کرکٹ نامکمل ہے ۔

مزیدخبریں