نئے صوبوں پر عوامی خواہشات کا احترام ہونا چاہئے: قمرالزماں بابر
لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ نئے صوبے پر عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کرے۔ اجلاس سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر یہ کسی نفرت کی بنیاد پر نہیں بننے چاہئیں‘ جتنی صوبائی خودمختاری زیادہ ہو گی ملک اس قدر مضبوط اور مستحکم ہو گا۔ اجلاس مین چودھری لئیق احمد‘ امجد عبید‘ وقار احمد آغا شوکت‘ ارشاد عالم‘ خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ حاجی جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔