سری لنکا میںخاتوں خودکش بمبار کے حملے میں آٹھائیس افراد ہلاک جبکہ متعدد فوجیوں سمیت ساٹھ سےزائد شہری زخمی ہو گئے۔
سری لنکا کی فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکہ تامل باغیوں کے علاقے میں موجود فوجیوں پراس وقت کیا گیا جب وہ علاقے سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی تلاشی لے رہے تھے۔ فوج کے ترجمان بریگیڈئرادایا نے میڈیا کو بتایا کہ آج ایک ہزار کے قریب شہریوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے جنہیں عارضی کیمپوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نےخودکش حملےمیں آٹھائیس افراد کی ہلاکت جبکہ ساٹھ سےزائد شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ سری لنکا میں تامل باغیوں کے ساتھ جاری پچیس سالہ جنگ کے خاتمے پر زبردست جشن منایا گیا اس سلسلے میں ایک فوجی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو فوج کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔