شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی ایک بار پھر مسلسل نچلی پروازوں سے علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
چودہ گھننٹوں کے دوران نصف درجن کے قریب امریکی طیاروں نے تین بار پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں سے علاقے کے عوام میں سخت غم وغصہ پیدا ہوا ہے۔ شمالی وزیر ستان کےعلاقے بانگی دار میں سرحد پار سے مارٹر گولہ گرنے سے ایک مصوم بچہ زخمی جبکہ متعددمویشی ہلاک ہوئے ہیں۔