لانگ مارچ کو موثر بنانے کے لیے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے دفتر کو لانگ مارچ کے لیےدھرناسیکرٹریٹ بنادیاگیا ہے
یہ بات سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار خالد نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔لانگ مارچ کے لیے عالمی بارز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور مبصرین کو بھی دعوت دیں گے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے دھرنے کے متعلق بات چیت ہوچکی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار خالد نے کہا کہ معزول چیف جسٹس کو اج سیاسی کہنے والے کل تک خود ان کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔