گوجرخان، سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ 18گھنٹوں پر محیط 

Dec 09, 2024

 گوجرخان(نامہ نگار )سرد  موسم کے آغاز میں ہی گوجر خان میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں پر محیط ہو کر رہ گیا شہریوں کو تقریبا پانچ سے سات چھ  گھنٹے بمشکل مختلف اوقات میں گیس میسر اتی ہے راجہ  پرویز اشرف  اپنے  حلقہ کے عوام کو  اس  عذاب سے نجات  دلانے کے لئے  کردار ادا کریں گھریلو  اور  کمرشل  صارفین رل گئے   ۔ نظام زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا، گھروں کے چولہے بجھ گئے کھانا پکانا بھی محال ہے ۔طلبا ، اساتذہ ، تاجر، وکلا ، سرکاری و پرائیویٹ جاب کرنے والوں کو علی الصبح ناشتہ  تیار  کرنے کے لئے گیس نہ ہونے کی وجہ سے سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  سردی کی شدت میں اضافہ ہسپتالوں میں مریضوں اور بزرگ شہری ٹھنڈ میں ٹھٹھرا گئے ۔گیس لوڈ شیڈنگ کا باضابطہ شیڈیول جاری نہ کیا گیا ۔رواں مہینے میں گیس لیکج دھماکہ میں ایک قیمتی جان بھی ضائع ہو چکی۔ عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کم پریشر مسئلہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ایک طرف گیس کے بلوں میں اضافہ کی خبر سنائی جا رہی ہے دوسری طرف صارفین کو گیس میسر نہیں ہے ۔ ارباب اختیار عوام کو گیس کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور مختلف  ابادیوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے 18 گھنٹے گیس کی بندش کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا۔ ناشتہ ،کھانا پکانا بھی مشکل ہو چکا ہے جبکہ غریب ہوٹل سے روٹی منگوانے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے ۔ سردی کی لہر اتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی جس کی وجہ سے مساجد میں نمازیوں اور بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ کر کے عوام اور ظلم ڈھانا زیادتی ہے جس پر ہر شہری نالاں دکھائی دے رہا ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے جبکہ بلوں کی مد میں ہرشہری اپنی امدن کا ستر فیصد یوٹیلیٹی بلوں کی مد میں جمع کرا دیتا ہے اور اس کے دیگر گھریلو اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے باوجود اس کے سردیوں میں گیس اور گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی یہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس حکام جو کہ دیگر شہروں میں گیس کی سپلائی کو موثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہاں گوجر خان کو نظر انداز نہ کیا جائے جہاں سے گیس حاصل کی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں