نواز کا خواب مریم کی تعبیر

دو کام سب سے مشکل ہوتے ہیں پہلاسٹیج پر کھڑے ہو کے تقریر کرنا پھر الفاظ کا درست استعمال کرنا اور الفاظ کی درست ادائیگی کرنا۔دوسرا حکمران ہو کر حقیقت میں عوام کی خدمت کرنا۔ان دونوں کاموں پر مریم نواز واحد وزیراعلی ہیں جو پورا اتر رہی ہیں۔ مسلسل دو دن میگا پروگرام کی لانچنگ کے دوران مریم نواز کی تقریریں بہت زبردستی تھی۔ان میں الفاظ کا چناو ¿ سب سے اہمیت کا حامل تھا۔مریم نواز نے جس طریقے سے بہترین انداز میں الفاظ کی ادائیگی کی وہ بہت شاندار تھی۔ منگل کے روز مریم نواز نے لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کیا ابتدائی کلمات انہوں نے پروگرام کے خد و خال اور فوائد بیان کیے جبکہ تقریر کے آخر میں انہوں نے سیاسی گفتگو کی اس گفتگو میں مریم نواز نے بغیر کسی کا نام لیے اپنا میسج پہنچایا۔ ایک اچھے سیاست دان کی سب سے بڑی خوبی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی تقریر کو جاندار اور پراثر بناتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے آج کسی بھی بڑی شخصیت یا سیاست دان کی تقریریں میڈیا پر لائیو دکھائی جاتی ہیں تو اس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر موجود رہتی ہیں۔ آپ جب چاہیں اس پروگرام کا نام اور شخصیت کا نام لکھ کر وہ تقریر دوبارہ نکال کے سن سکتے ہیں۔مریم نواز نے واقع ہی ایک اچھی بیٹی ہونے کا حق ادا کیا ہے س۔ینیئر صحافی رضی دادا مریم نواز کے متعلق کہتے ہیں کہ جیسے بیٹیاں گھر کو صاف رکھتی ہیں ایسے مریم نواز پنجاب کو صاف کر رہی ہیں اور اسی مشن کے تحت مریم نواز نے پنجاب میں صفائی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے۔ مریم نواز نے اپنی دوسری تقریب بدھ کے روز پنجاب یونیورسٹی میں سکالرشپ کی تقسیم کے دوران کی۔ مریم نواز نے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں ،کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے 30 ہزار طلبہ کو سکالرشپ دینے کا پروگرام کا اجراء کیا۔ بظاہر یہ جملہ ایک ہی لائن میں لکھا گیا ہے لیکن مریم نواز کا یہ پروگرام 30 ہزار خاندانوں کا مستقبل سنوارنے کا پروگرام ہے۔ اس سے پہلے مریم نواز نے 27 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیک کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب یونیورسٹی کی تقریر میں مریم نواز نے جو ایک سب سے اہم جملہ کہا وہ بہت قابل غور تھا کہ اتنا آپ کے والدین کو آپ کی تعلیم کی فکر نہیں جتنی مریم نواز کو ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے دنیا میں شاید ہی کسی ملک میں نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد ہو نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد ہونے کے باوجود بھی ہم خود کو دنیا کے کئی ممالک سے پیچھے سمجھتے ہیں احساس محرومی کا شکار سمجھتے ہیں جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے پاکستان کا نوجوان بہت ذہین ہے ٹیلنٹڈ ہے اس میں بہت پوٹینشل ہے۔پاکستان کے نوجوانوں نے تمام شعبہ جات میں اپنی نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔مریم نواز اسی لیے نوجوان نسل پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک انہوں نے جتنے بھی پروگرام متعارف کروائے ان میں 90 فیصد نوجوانوں کے لیے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان کو ایک مخصوص جماعت کی جانب سے مسلسل اپنے سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور مریم نواز اس چیز کو کاو ¿نٹر کرنے کے لیے نوجوانوں کو حقیقی دنیا میں ترقی کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں مریم نواز ایک اور تاریخی کام کرنے جا رہی ہیں وہ جنوری میں نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا زبردست اقدام ہے۔دنیا ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہو رہی ہے تو اس حقیقت کو مریم نواز جان چکی ہیں اس لیے وہ نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کر رہی ہے۔ جہاں مریم نواز نوجوانوں کے لیے ایسے زبردست اقدام کر رہی ہیں اس کے ساتھ ہی وہ لاہور میں پاکستان کا سب سے پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی بھی بنانے جا رہی ہیں۔تعلییم کے شعبے کے ساتھ مریم نواز کی توجہ کا مرکز صحت کا شعبہ بھی ہے۔مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بھی بنانے جا رہی ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا قیام میںلایا جارہا ہے۔ اس سکیم کو موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2024-25 میں شامل کیاگیاہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈریسرچ پر کل لاگت تقریباً53 ارب روپے آئے گی- لاہور میں 335کنالوں پر محیط اراضی پر اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسرہسپتال بنایاجائے گا۔ IDAP کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈریسرچ کا پراجیکٹ سونپاگیاہے۔یہ ہسپتال 915بستروں پر مشتمل ہوگا۔ کینسر ہسپتال میں کینر کیئر کلینک 150 بستروں پر مشتمل ہوگا- کینسر ہسپتال میں Hospice 75بستروں پرمشتمل ہو گا- بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر110بستروں پر مشتمل ہوگا۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈریسرچ میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہیں،کیفے ٹیریاو دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔ فیز1 میں سٹاف کیلئے رہائش گاہیں اور مسجد کا قیام عمل میں لایا جائے گا- فیز2میں ہسپتال کی300بستروں پر مشتمل نئی بلڈنگ اور 300سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پارکنگ پلازہ بنایاجائے گا۔اسکے ساتھ ہی مریم نواز نے سرگودھا کے عوام کا بھی ایک درینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسراینڈریسرچ اپنی نوعیت کا منفردپراجیکٹ ہوگاسرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام میں لایا جا رہا ہے۔اس منصوبے کا سائٹ ایریا تقریبا 86کنال ہے۔اس منصوبے پر تقریبا10ارب روپے کی لاگت آ رہی ہے۔آئی ڈیپ کو اس منصوبے کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی بنایاگیاہے۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 189بستروں پر مشتمل دل کے مریضوں کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4سیمی موڈیولرآپریشن تھیٹرزہوں گے۔اس ہسپتال میں مریضوں کیلئے انجیوگرافی،سی ٹی سکین،ایمرجنسی،اوپی ڈی،نان انویسوکارڈیالوجی،پیتھالوجی لیبزوبلڈبنکس،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ،ایڈمنسٹریشن بلاک، فارمیسی، کارڈیالوجی وارڈز،سی سی یووآئی سی یوز،پری پوسٹ انجیوگرافی وارڈ،کارڈیک سرجیکل آئی سی یو،سی ایس ایس ڈی،ڈے کئیر،پرائیویٹ رومزاور مورچوری کی سہولیات فراہم کی۔مریم نواز صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی کام کررہی ہیں کیونکہ موجودہ دور میں ان دو شعبوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہوچکی ہے۔ان دونوں شعبوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈویلپ کرنے سے قوم کو معیار زندگی بہتر ہوگا۔میاں نوازشریف پاکستان کیلئے جیسا خواب دیکھتے ہیں مریم نواز انکے خواب کی تعبیر کے مطابق اسکو عملی جامہ پہنارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

حرمتِ استاد اور اقبال

بچہ جب اس دنیا میں آنکھ کھولتا ہے اس کے بعد اس کی سب سے پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ...