ملک شہباز کھوکھر کی ملک مصطفی کھوکھر سے ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک شہباز علی کھوکھر MPA 162 کی ملک مصطفی کھوکھر صدر PCSIR سٹاف سوسائٹی، ملک ذولفقار کھوکھر، قاسم بھٹی اور سوسائٹی مینجمنٹ سے خوشگوار ملاقات، الیکشن کے حوالے سے گفتگو، آئندہ الیکشن میں ملک صاحب کی کامیابی کیلئے دعا خیر کی۔ اس موقع پر ملک شہباز علی کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نوازشر یف پر غلط مقدما ت بنا کر انہیں اقتدار سے الگ نہ کیا جا تا تو آ ج ملک تر قی کی منز لیں طے کررہا ہو تا مگر بد قسمتی سے میاں نواز شریف کی حکومت کو بر طر ف کر کے ملک کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچا یا گیا جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت کررہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کا سوچا ہے۔ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی ملک مصطفی کھوکھر، ملک ذوالفقار کھوکھر، قاسم بھٹی ،ملک مستنصر کھوکھر ایڈووکیٹ، ملک توصل کھوکھر، صدر انجمن شہریان لاہور رانا ثاقب، فاروق سوہل و دیگر نے ملک شہباز کھوکھر کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن