اے وائی آئی آئی :فصل بیمہ کے منظور شدہ کلیمز میں رقوم کی تقسیم تقریب

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور میں ایریا یلڈ انڈیکس انشورنس (AYII) کی جانب سے فصل بیمہ کے منظور شدہ کلیمز میں رقوم کی تقسیم (پے آؤٹ) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نہ صرف بیمہ دعووں کی ادائیگیاں کی گئیں بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور تحفظ کیلئے مالی شعبے اور زرعی شعبے کے مابین  اشتراک کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے مقررین میں دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود ، مولیس سوئٹزرلینڈ میں قائم ایک بین الاقوامی کمپنی PULA سے ایلسا لی کمریشل منیجر افریقہ و ایشاء، عارف ندیم سی ای او پاکستان ایگرکلچرل کولیشن اور شریک بانی مسٹر تھامس نجیرو اور ٹی پی ایل انشورنس کے سی ای او مسٹر امین الدین شامل تھے۔ ظفر مسعود نے پاکستان میں ایریا یلڈ انڈیکس انشورنس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت اور اس تصور کی توثیق کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بینک آف پنجاب کسانوں کے محفوظ و خوشحال مستقبل اور انھیں بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔ بینک نے ملک کی کاشتکار برادری کو درپیش زرعی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور ایریا ییلڈ انشورنس کے منظور شدہ بیمہ دعووں کی کامیاب ادائیگی میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ جس کا  ثبوت  مقامی اور بین الاقوامی انشورنس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ گندم اور چاول کی فصلوں پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے ضلع پاکپتن میں ایریا یلڈ انڈیکس انشورنس کے پائلٹ کو انجام دیا گیا۔