انسداد بد عنوانی کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے۔اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گتریز نے تمام حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ شفافیت اور احتساب یقینی بنائیں اور بد عنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی طرف سے فراہم کئے گئے آلات استعمال کریں۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بدعنوان دنیا بھر میں اچھے نظم و نسق کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےحوالے سے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، جرم، غیراخلاقی اقدام اور عوامی اعتماد کوٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
صدرڈاکٹرعارف علوی نےاپنے پیغام میںکہاہے کہ پاکستان نے عالمی انسداد بدعنوانی کنونشنزپرموثر عملدرآمد کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کڑے احتساب کانظام رائج کیاگیاہے جس سے کرپشن کی لعنت روکنے میں بڑی مددملی ہے۔