کورونا وائرس ،دنیابھر میں ہلاکتیں 1562879ہو گئیں

مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1562879ہو گئیں ،مصدقہ کیسز 6کروڑ85لاکھ61ہزارتک پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 293398ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد 1کروڑ55لاکھ 91ہزار تک پہنچ گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید404ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات 141398ہو گئی ،کیسز 97لاکھ35ہزار سے تجاوز کر گئے ۔روس میں 44159افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز25لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں 178184ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 66لاکھ75ہزار ہو گئی ۔فرانس میں 56352افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور کیسزکی تعداد23لاکھ9ہزار سے بڑھ گئی۔سپین میں ہلاکتیں 47100ہو گئیں،کیسز17لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں اموات 62033تک پہنچ گئیں ،کیسز17لاکھ50ہزارتک ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 74 لاکھ 57 ہزار 633 مریض شفایاب ہو چکے اور ایک کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔