بلوچستان تربت کے مختلف علاقوں سے5 افراد کی نعشیں برآمد گولیاں مار کر قتل کیا گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ضلع تربت میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ تین افراد کی نعشیںتجابان اور دو نعشیں ہیرونک سے ملیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوری طورپر نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔