عمران خان نے معیشت کو درست سمت گامزن کر دیا: طاہر نوید
ملتان( نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر حاجی طاہر نوید کی ملتان میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری محمود اور ضلعی صدر شیخ عاصم اعجاز سے ملاقات ‘تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ طاہر نوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے اب دنیا بھر سے ہمیں ایکسپورٹ کے آرڈرز مل رہے ہیں جو موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ تاجر برادری کو چاہئے کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں اور غیر ضروری رش نہ ہونے دیں اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری محمود نے مرکزی صدر حاجی طاہر نوید کی دستار بندی بھی کی۔