وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے پیش نظر انڈین وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ وہ انڈین وزیر کی تقریر شروع ہوتے ہی احتجاجا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران اجلاس سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ترکی میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سینئر سفارتی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریںگے۔ ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی تھی۔
#/S
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024