وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ نیا سال چڑھے گا تو باہر سے پلی بار گین سے رقم واپس آجائے گی جو سینکڑوں ارب ہیں،کرپشن کے پیسے کے ڈھیر لگ جائیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے سواکسی کا کوئی معاملہ نہیں ہے ، تحریک انصاف میں کوئی دور دور تک ایسا بندہ نظر نہیں آتا جو عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے ،عمران خان کوسیاست کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا ، نیا سال چڑھے گا تو باہر سے پلی بار گین سے رقم واپس آجائے گی جو سینکڑوں ارب ہیں،کرپشن کے پیسے کے ڈھیر لگ جائیں گے ۔ آصف زرداری کی پانچوں پارٹیاں پلی بارگین کررہی ہیں اور فروری مارچ تک یہ کام مکمل ہوجائیگا ۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ن لیگ کوان کے حال پر چھوڑ دیا جائے ، یہ کچھ نہیں رہ گئے ، ان کی اپیل پر پریس کلبوں کے آگے سارے امیدوار ہی کھڑے تھے ، ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کوزندہ رہناچاہئے ،ایک بار میرے پاس مصطفی قریشی آیااور اس نے بتایا کہ سلطان راہی کے مرنے کے بعد مجھے کوئی فلم نہیں ملی اورمجھے چائے کے اشتہاروں میں آنا پڑا ، اس لئے ان سلطان راہیوں کو زندہ رہناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن عثمان بزدار نے نہیں لڑنا ، الیکشن عمران خان نے لڑناہے اوروہ لڑیں گے ، ن لیگ کے اس وقت مارکیٹ میں تین گروپ ہیں ، کونسا گروپ قیادت کرتاہے ، یہ دوتین سالوں میں پتہ چل جائے گا ؟ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت لوگوں کے معیار پر پورا اتری تو عمران خان کیلئے چار سال تک کوئی خطرہ نہیں ہے ۔نیب سے ڈری ہوئی بیوروکریسی جب کام نہیں کرتی تولوگوں کی چیخیں نکلتی ہیں۔ عمران خان اب براہ راست پنجاب کے معاملات کودیکھ رہے ہیں ۔ جنوری فروری تک صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024