وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی قائمقام معاون وزیر خارجہ اورترک صدر رجب طیب اردوان سے الگ الگ ملاقاتیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی قائمقام معاون وزیر خارجہ اورترک صدر رجب طیب اردوان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر ہوئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے ورکنگ گروپ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان اگلے ماہ کابل میں ورکنگ گروپ اجلاس کا منتظر ہے, افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے امریکہ سے معاونت کے لیے تیار ہیں امریکہ طالبان مذاکرات سے انٹراافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی .اردوان صدر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ نے ترک صدر کو پاکستانی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا .ترک صدر نے بھی وزیراعظم اور پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔