وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ہوائی اڈے پران کا استقبال پاکستان کے سفیر محمد SYRUS سجاد قاضی اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی عہدیداروں نے کیا ۔شاہ محمود قریشی استنبول میں چودہ ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے جو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس بھی کہلاتی ہے وہ کانفرنس سے خطاب بھی کریںگے۔پہلی ہارٹ آف ایشیاء استنبول پر PROCESS 2011ء میں افغانستان کے حوالے سے استنبول میں کانفرنس ہوئی تھی ۔کانفرنس میں چودہ ملک شریک ہوںگے جن میں پاکستان' ترکی' افغانستان' آذربائیجان ' چین' بھارت ' ایران ' قازخستان 'کرغزستان 'روس' سعودی عرب ' تاجکستان' ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024