نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حادثے میں ایک سیاح ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ولنگٹن میں آتش فشاں پھٹنے کے وقت 100 سیاح قریب موجود تھے جب کہ حکام کی جانب سے حادثے میں مزید ہلاکتوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کو طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹنے اور پل بہنے سے ایک ہزار سیاح جزیرے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024