وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کر دیا،انہوں نے کہا کہ ایپ کی لانچنگ پاکستان کو ماڈرن سوسائٹی بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نےانسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی رقم کی ریکوری بہت متاثر کن ہے۔انہوں نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی متاثر کن ہے ،وزیر اعلی پنجاب ان کامیابیوں کا پرچار کریں تاکہ عوام کو علم ہو۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ،چین نے 400وزیروں کو کرپشن میں پکڑ کر جیلوں میں ڈالا،چینی صدر شی جن پنگ اس وجہ سے عوام میں مقبول ہوئے۔چلی اور عراق میں بھی عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہے،جن ممالک میں کرپشن نہیں وہ خوشحال ہیں،سوئزرلینڈ میں وسائل نہیں لیکن ترقی میں آگے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ قومیں سب غریب ہیں ،جو شفاف ہیں وہ آگے ہیں،کرپشن کی رقم عوام پر خرچ ہونے کی بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے ،کرپٹ لوگ حکومت میں آ کر زیادہ پیسہ کرپشن سے بناتے ہیں،لوگ ٹی ٹیز کے ذریعے پیسے باہر بھجواتے ہیں۔خوشحال معاشرہ سب سے زیادہ انسداد کرپشن پر توجہ دیتا ہے ،امریکہ میں 30،30 سال بعد بھی کرپشن کو پکڑ لیا جاتاہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ"کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے "جیسی باتیں بے وقف لوگ کرتے ہیں،ملتان کے لوگوں نے کہا کہ ہمیں میٹر و نہیں چاہیے ،،مگر ان کو زبردستی میٹرو دے دی گئی۔ملتان میٹرو خالی چل رہی ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،یہ صرف کک بیکس اور کمیشن کے لیے منصوبے لگاتےہیں،ہم کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،قوم ہمارا ساتھ دے ۔انسداد بدعنوانی ایپ کے ذریعے آپ کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024