ایرانی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024