سرگودھا میں ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم موقع پرجاں بحق جبکہ ڈمپرڈرائیور فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین نشتر آباد کے قریب بجری سے بھرے ڈمپرسے ٹکرا گئی، حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے باعث انجن پٹری سے اتر گیا ، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور محمد وسیم موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔حادثہ کے باعث ٹرینوں کی آمد دورفت معطل ہوگئی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریلوے افسران نے موقع پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024