اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ۔ ذہنی مفلوج آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نواز شریف کی صحت پہ سیاست کرنے اور مذاق اُڑانے کی بجائے پندرہ مہینے کی کارکردگی جس نے ملک اور عوام کو بیمار کر دیا ہے کا علاج کرے،نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کی بجائے عوام کے لئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری کا بندوبست کرے،نواز شریف کی صحت کا مذاق اُڑانے کی بجائے جو ملک، قوم ، کاروبار روزگار اور معیشت کا مزاق بنایا ہوا ہے اُس کا علاج کرے، موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سیاست اور ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے۔افسوس کہ ذہنی مفلوج آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کی امریکہ میں علاج کی تجویز دی ہے،محمد نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے،ڈاکٹرز کے مطابق اس معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں،رسک لینے کے بجائے ڈاکٹرز نے امریکہ میں اس شعبے کے ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے۔موجودہ صورتحال میں محمد نواز شریف کی امریکہ منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔برقی شعاعوں سے اندرونی اعضاء کے معائنےکی روشنی میں محمد نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی،سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،سٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں محمد نواز شریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے،ڈاکٹرز شوگر کی مقدار اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، طبی تجزیات کے باوجود پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38