کوشش کروں گا پرفارم کرکے دوسروں کوغلط ثابت کروں، فواد عالم
کراچی(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم میں 10 سال بعد واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہاہے کہ کوشش کروں گا پرفارم کرکے دوسروں کوغلط ثابت کروں، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا،کرکٹ روزی روٹی ہے ، چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پرفارم کرتے رہیں تو ایک دن دروازہ ضرور کھل جاتا ہے۔کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آیند ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ٹیسٹ ٹیم میں 10 سال بعد واپسی پر فواد عالم نے کہا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پربہت خوش ہوں، لمبے عرصے بعد واپسی پر خوشی ملتی ہے، کرکٹ روزی روٹی ہے ، چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، انشاللہ قومی ٹیم میں اچھا پرفارم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ ہویا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے، کوشش کروں گا پرفارم کروں اوردوسروں کوغلط ثابت کروں۔فواد عالم نے کہا کہ کبھی کبھی افسوس ہوتا تھا کہ نام ٹیم میں نہیں آریا لیکن ہمارا کام صرف پرفارم کرنا ہے اور دستک دینا ہے، پرفارم کرتے رہیں تو ایک دن دروازہ ضرورکھل جاتا ہے، جتنی کارکردگی دکھائیں اتناہی سلیکشن کا موقع ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بیٹنگ اسٹائل پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندرپال سے موازنہ کیا گیا، چندرپال نے نصیحت کی تھی کہ بیٹنگ اسٹائل پر تنقید کو رنز بنا کر جواب دینا ہے۔ سری لنکا میں ڈیبیو کیا تھا اور اب بھی سری لنکا کے خلاف ہی کھیلوں گا۔قومی بلے باز نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔