سینٹرل اور ناردرن پنجاب کے مابین فیصلہ کن معرکہ آج شروع ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی) قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل ( آج) پیر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے دس میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز میںکامیابی حاصل کی۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔