دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوگی۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کبڈی، تھروبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، یوگا، فٹ سال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ ایونٹ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ اور یہ گیمز 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔